• news

عید میلادالنبیؐ: سندھ کے 5 شہروں میں15جنوری تک ڈبل سواری پر پابندی

کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ حکومت نے عید میلادالنبیؐ کے حوالے سے کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر 15 جنوری تک پابندی لگا دی۔ صوبائی محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے  نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق کراچی سمیت 5 حساس شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 15 جنوری تک پابندی عائد رہے گی اس کے علاوہ اسلحہ ساتھ لے کر چلنے اور اس کی نمائش پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ پابندی کا اطلاق جمعہ کی رات بارہ بجے سے 15 جنوری تک رات 12 بجے تک ہو گا۔ اس کے علاوہ آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ پر بھی پابندی ہو گی۔ حکومت سندھ نے 12ربیع الاول پر موبائل فون سروس معطل کرنے کیلئے بھی وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا اسکے علاوہ 15 جنوری تک کے لئے اسلحہ کے خصوصی اجازت نامے منسوخ کر دئیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن