• news

لاہور: سرکاری ملازم نے دفتر میں خود کو آگ لگا لی، ہسپتال منتقل

لاہور (آئی این پی)  سیشن کورٹ کے قریب سرکاری ملازم نے دفتر آکر خود کو آگ لگا لی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا‘ شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق سیشن کورٹ کے قریب واقع دفتر میں سرکاری ملازم نے دفتر پہنچنے کے بعد خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس گیا۔ وہاں موجود دفتر کے دوسرے سٹاف نے اسے شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا تاہم ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اس کی حالت تشویشناک ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن