• news

سابق گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی کے بیٹے کی سکیورٹی گارڈ قتل مقدمہ میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی (این این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ احمد صبا نے سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی کے بیٹے کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ احمد صبا نے سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کے بیٹے فبیحان مگسی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 13 جنوری تک سرکاری وکیل اور تفتیشی آفیسر کو نوٹس جاری کر دیئے۔ واضح رہے دو ہفتے قبل سابق گورنر کے بیٹے نے تھانہ درخشاں کی حدود میں سینما ہال کے باہر نجی کمپنی کے سکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن