• news

پاکستان نے آئی ایم ایف کو دو کروڑ 63 لاکھ ڈالر کی نئے سال کی پہلی قسط ادا کر دی

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان نے آئی ایم ایف کو نئے سال کی پہلی قسط ادا کردی۔ 2 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کی قسط ادا کی گئی ہے۔ شیڈول کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کو قرض کی قسط کی ادائیگی ای سی ایف پروگرام کی مد میں ادا کی گئی ہے جو سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں حاصل کیا گیا تھا۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کو 2013ء کے دوران پونے چار ارب ڈالر کے قریب ادا کئے تھے۔ ادا کی جانے والی ادائیگی کے بعد عالمی مالیاتی ادارے کو اگلی قسط فروری کے ماہ میں دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن