سانحہ راولپنڈی کیس، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، 15 جنوری کو سنایا جائیگا
راولپنڈی (آئی این پی) سانحہ راولپنڈی کیس میں عدالت نے امام بارگاہ پر حملہ کرنیوالے ملزمان کیخلاف فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جمعہ کے روز راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج رانا مسعود اختر کے روبرو مقدمے کے مدعی سردارشاہ اور انکے بھائی پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ سنی شیعہ بھائی بھائی ہیں اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنا چاہتے ہیں اسلئے وہ کیس واپس لیتے ہیں جس پر عدالت نے مدعی اور امام بارگاہ کے متولی کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے 15 جنوری تک کیلئے فیصلہ محفوظ کرلیا،واضح رہے تھانہ پیرودھائی پولیس نے امام بارگاہ نظرآتش کرنے پرفوجی کالونی اوربنگش کالونی سے 26 افراد کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کیا تھا۔