وزیر مملکت پانی و بجلی کے سکواڈ کی گاڑی مسافر وین سے ٹکرا گئی، چار افراد زخمی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ میں راولپنڈی سے فیصل آباد جاتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی کے سکواڈکی گاڑی مسافر وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کم سن بچے سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی راولپنڈی سے فیصل آباد جا رہے تھے کہ گوجرانوالہ میں قلعہ چندا بائی پاس پر سکواڈ موڑ کاٹتے ہوئے مسافر وین سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دو سالہ بچہ آفتاب، اس کی والدہ مدیحہ جبکہ دو پولیس اہلکار ساجد رئیس اور عامر سہیل زخمی ہو گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے چاروں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دوسری طرف وزیر مملکت محفوظ رہے۔