پاکستان یہ ٹیسٹ ہار چکا، صرف بارش ہی بچا سکتی ہے
دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز مصباح الحق، یونس خان، سرفراز احمد کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود پاکستان اس ٹیسٹ کو بچانے میں ناکام رہا اور کھیل میں واپس نہ آ سکا کیونکہ پہلی اننگز میں 165 رنز کم سکور پر آئوٹ ہونا اور پھر دوسری میں 3 کریم وکٹ 24 رنز پرزگنوانا اس ٹیسٹ میں ناکامی کی بڑی وجہ ہو گی گو پاکستان نے7 وکٹوں پر 330 رنز بنا لئے ہیں اور پاکستان نے 107 رنز کی برتری بھی حاصل کر لی ہے مگر وکٹ جس طرح بیٹسمینوں کے لئے ابھی تک سازگار ہے پاکستان یہ ٹیسٹ نہیں بجا سکتا۔ میرے تبصرے کے مطابق کوئی معجزہ یعنی بارش وغیرہ ہو جائے تو پھر پاکستان شکست سے بچ سکتا ہے اور بارش کا امکان بھی ہے آج آخری دن موجود ہے۔ مصباح الحق، یونس خان، سرفراز اور بلاول بھٹی کی عمدہ بیٹنگ کی تعریف نہ کرنا زیادتی ہو گی مگر مصباح الحق کا97 رنز پر آئوٹ ہونے کا بے حد افسوس ہوا سنچری نہ بنانا اتنی محنت کے باوجود اچھا گیند پڑ گیا اور افسوس کہ مصباح سنچری نہ بنا سکے۔ اس آسان وکٹ پر بھی اسد شفیق کچھ نہ کر سکے۔ اسد شفیق میں بہت خامیاں ہیں گیند اندرآئے تو ان کا گیپ بنتا ہے گیند باہر سلپ میں یا وکٹ کیپر کو کیچ دیتے ہیں۔ اتنی بڑی کرکٹ میں یہ سب نہیں چل سکتا اور اسد شفیق کے ساتھ یہی کچھ ہو رہا ہے۔ میرے نزدیک پاکستان یہ ٹیسٹ ہار چکا ہے۔ ضرور بارش ہی اس ٹیسٹ کو ڈرا کر سکتی ہے۔