• news

البیلا کی بیوہ انتقال کر گئیں

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکار البیلا کی بیوہ اور اداکار ہنی البیلا کی والدہ گذشتہ رات حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔ انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ہے۔ شوبز کے حلقوں میں ان کی دفعات پر رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اداکار افتخار ٹھاکر، اداکار نسیم وکی، پروڈیوسر علی رضا، ڈائریکٹر ناہید خانم، اداکارہ ماہ نور، اداکارہ صائمہ خان، اداکار آصف اقبال، اداکارہ کومل ناز نے ان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن