• news

سوچا بھی نہیں تھا زندگی میں اتنی کامیابیاں ملیں گی:شبیر جان

لاہور( آئی این پی)ٹی وی کے نامور اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ مجھے زندگی میں اتنی کامیابیاں ملیں گی ، میرا ایمان ہے کہ انسان چاہے کسی بھی شعبے سے وابستہ ہو دل لگا کر محنت کرے اللہ تعالیـ اسے اسکی محنت کا پھل دیتے ہیں ۔ کیرئیر میں بے شمار کردار ادا کئے ہیں جو  لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں لیکن آج بھی خواہش ہے کہ ایسا کام کر جائوں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں ۔ خدا کاشکر گزار ہوں  جس نے کامیابیوں سے نوازا ۔

ای پیپر-دی نیشن