• news

اعتزاز کی شہادت پر فخر ہے، اسکی قربانی امن کی کرن ثابت ہو گی: ملالہ

اعتزاز کی شہادت پر فخر ہے، اسکی قربانی امن کی کرن ثابت ہو گی: ملالہ

لندن (آن لائن) طالبان کے حملے میں شدید زخمی ہونے والی ملالہ یوسفزئی نے ہنگو میں اپنے سکول سے باہر خودکش حملہ آور روکتے ہو ئے اپنی جان دینے والے 17 سالہ اعتزاز حسن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے انہیں فخر ہے وہ ایک ایسے ملک سے تعلق رکھتی ہیں جہاں اعتزاز حسن جیسے جری، باہمّت اور بہادر نوجوان پیدا ہوتے ہیں۔ ملالہ یوسفزئی نے اعتزاز حسن کے خاندان کو 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا انہیں انتہائی افسوس ہے انکے ملک میں جاری تشدد کی لہر نے ایک اور بچے کی جان لے لی۔ ملالہ یوسفزئی نے اس توقع کا اظہار کیا اعتزاز حسن کی قربانی میرے وطن پاکستان اور اسکے عوام کیلئے امن کی ایک کرن ثابت ہوگی۔ ادھر برطانوی ہاو¿س آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد نے وائس آف امریکہ کو بتایا اعتزاز حسن نے جو ہمت دکھائی اس پر فخر کیا جا سکتا ہے۔ ان سے سوال کیا گیا تھا کیا اعتزاز حسن اور ملالہ یوسفزئی جیسے باہمت بچوں کی دہشت گردی کیخلاف بلاخوف و خطر جنگ میں بڑی قربانی دینا، اِس بات کا مظہر ہے کہ پاکستانی عوام کی اکثریت شدت پسندی اور دہشت گردی کیخلاف ہے۔
ملالہ یوسفزئی

ای پیپر-دی نیشن