ڈی جی خان: عبدالرحمن کھیتران کے بیٹے سے جھگڑا، شیر گورچانی کے بھائی سمیت 3 زخمی
ڈی جی خان: عبدالرحمن کھیتران کے بیٹے سے جھگڑا، شیر گورچانی کے بھائی سمیت 3 زخمی
ڈی جی خان+ لورالائی (بیورو رپورٹ + نوائے وقت رپورٹ) ڈیرہ غازیخان کے علاقے ماڈل ٹا¶ن میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی کے بھائی اور انکے 2 ساتھیوں کو بلوچستان کے ایم پی اے عبدالرحمن کھیتران کے بیٹے انعام اللہ کھیتران اور اسکے محافظوں نے جھگڑے کے دوران تشدد کرکے شدید زخمی کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایس پی ماڈل ٹا¶ن ڈیرہ غازیخان سیف اللہ خٹک کے بھتیجے وجاہت خٹک کی بیٹھک میں وجاہت خٹک، انعام اللہ کھیتران اور شیر زمان گورچانی دوستوں کے ساتھ موجود تھے کہ اچانک ان میں جھگڑا ہوگیا۔ انعام اللہ کھیتران کے محافظوں نے بندوقوں کے بٹ مارے جس سے شیر زمان گورچانی، ارسلان مستوئی اور ذیشان شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے زخمی افراد کے بیانات لے لئے تاہم رات گئے تک مقدمہ درج نہ ہوا تھا۔ ادھر لورالائی میں پولیس نے رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران اور انکے 10 ساتھیوں کیخلاف 3 پولیس اہلکاروں کو اسلحہ سمیت اغوا کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا تاہم انکی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔ عبدالرحمن کھیتران کا تعلق جے یو آئی (ف) سے بتایا جاتا ہے۔
عبدالرحمن کھیتران / جھگڑا