• news

کوئٹہ میں پولیس اہلکار قتل، 2گیس پائپ لائنیں دھماکہ خیز مواد سے تباہ

کوئٹہ (آن لائن + اے پی پی) ڈیرہ مراد جمالی  اور نصیر آبادکے علاقوں میں نامعلوم افراد نے گذشتہ شب 18 انچ قطر کی2 گیس پائپ لائنیں  دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیں۔ جس سے حکومت کو کروڑوں کا نقصات ہوا۔ کوئٹہ کر اچی سمیت مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔  کو ئٹہ  میں نامعلوم افراد نے فائر نگ کر کے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا ۔علاوہ ازیں سریاب روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ایک شخص احمد گل کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن