تحر یک انصاف والوں کے چور مچائے شور سے کوئی فرق نہیں پڑیگا‘ :عابد شیرعلی
لاہور(آئی این پی) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی چوہدری عابد شیرعلی نے کہاہے عوام کو بجلی چوروں سے چھٹکارا دلائیں گے اور ملک بھر میں آپریشن جاری رہیگا۔تحر یک انصاف والوں کے چور مچائے شور سے کوئی فرق نہیں پڑیگا‘ خیبرپی کے کے وزرا سے متعلق اپنے الزامات پر قائم ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں عابدشیر علی نے کہا وزیر اعلی پرویزخٹک نے بنوں میں بجلی بلوں کی ادائیگی کی ضمانت دی، ابھی بجلی بند نہیں کی ایسا کیا تو اور چیخیں نکلیں گی‘اسکے باوجود معاملہ جوں کا توں ہے ۔