• news

مشرف کیخلاف کیس سپریم کورٹ کے حکم پر درج ہوا، فوج سپورٹ نہیں کریگی: پرویزرشید

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاکہ سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف آئین کے تحت مقدمہ چلے گا،  پرویزمشرف کے راستوں سے ملنے والے بم کی تحقیقات کرائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے  کہا کہ پاکستان میں جمہوری حکومت قائم ہے، آمریت کے دروازے بند ہو چکے، سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف احتساب کا عمل جاری ہے، حکومت آئین کے تحت کارروائی کرے گی۔ انہوںنے کہا سیاستدان کسی کے سامنے بم نہیں رکھتے، ان کے سامنے بم رکھے جاتے ہیں۔سابق صدرکے خلاف کارروائی میں پاک فوج مداخلت نہیں کرے گی۔ پاک فوج جمہوریت کو سپورٹ کرے گی آئین شکن کی سپورٹ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی مداخلت نے پاکستان کوکمزور کیا ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی پالیسیاں جاری رکھی گی۔

ای پیپر-دی نیشن