• news

جعلی دستاویزات کے ذریعے بھرتی سکینڈل میں تین اعلیٰ بھارتی فوجی افسر گرفتار ‘ لیفٹیننٹ کرنل عہدہ کے افسروں پر 34 امیدواروں کو جعلی دستاویزات کے ذریعے بھرتی کرنے کا الزام

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارتی ملٹری اکیڈمی میں جعلی دستاویزات کے ذریعے بھرتی کے سکینڈل میں بھارتی سٹنرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے تین بھارتی فوجی افسران کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل کے عہدہ کے تین افسروں پر تجربہ کے جعلی سرٹیفکیٹ جاری کر کے نوجوانوں کو بھارتی ملٹری اکیڈمی میں بھرتی کرنے کا الزام ہے۔ گرفتار ہونے والے بھارتی فوجی افسروں نے 34 امیدواروں کو جعلی دستاویزات پر بھرتی کیا۔

ای پیپر-دی نیشن