کامونکے: بھائی کی وفات کا سن کر دوسرا بھی چل بسا، گھر میں کہرام
کامونکے(نامہ نگار) ایک بھائی کی وفات کی خبر سن کر دوسرا بھی چل بسا تفصیل کے مطابق امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر19حاجی محمدشیر انصاری کے بڑے بھائی حاجی محمدیونس انصاری اورحاجی محمدابراہیم انصاری شوگرکے مرض میں مبتلاتھے گذشتہ رات حاجی یونس کاانتقال ہواجسکی تدفین کیلئے بندوبست کئے جارہے تھے اسی دوران حاجی ابراہیم بھی فوتیدگی کی خبر سن کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملا، دونوں بھائیوں کے یکے بعددیگرے فوت ہونے سے گھرمیں کہرام مچ گیا، دونوں بھائیوں کی نمازجنازہ اکٹھی اداکی گئی۔ سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔