سندھ حکومت نے عوام کو خونریزی کے سوا کچھ نہیں دیا‘ ممتاز بھٹو
سندھ حکومت نے عوام کو خونریزی کے سوا کچھ نہیں دیا‘ ممتاز بھٹو
کراچی (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ شہید چودھری اسلم جیسے بہادر پولیس افسر اور اس کے ساتھ دو پولیس اہلکاروں جنہوں نے امن و امان قائم کرنے میں اپنی جانیں قربان کی ہیں اس کے احساس اور قدرکرتے ہوئے سندھ حکومت کو فوراً استعفیٰ دینی چاہئے اس سندھ حکومت نے اپنی ساڑھے پانچ سالہ دور اقتدار میں سندھ کی عوام کو خون ریزی اور رشوت خوری کے سوا اور کچھ نہیں دیا ہے۔ سندھ کے عوام مصیبتوں کی آگ میں جل رہا ہے اور تماشہ حکمران دیکھ رہے ہیں۔ موجودہ سندھ حکومت اور پولنگ عملے کی دھاندلیوںکی پیداوار ہے ایسی صورتحال سندھ کے عوام کےلئے بڑا عذاب بنی ہوئی ہے ۔جبکہ اس سلسلے میں مرکزی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے بجائے علی بابا چالیس چوروں کے کارنامے پر صرف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
ممتاز بھٹو