من پسند تقرریوں کیلئے حکومت کا طریقہ کار ٹھیک ہوناچاہئے:طارق ملک
من پسند تقرریوں کیلئے حکومت کا طریقہ کار ٹھیک ہوناچاہئے:طارق ملک
اسلام آباد(ثناءنیوز) نادرا کے مستعفی ہونے والے چیئرمین طارق ملک نے کہا ہے کہ میں ادارے کے بہترین مفاد کے تحت عہدے سے الگ ہوا ہوں کیونکہ اگر مسئلہ ادارے کی بہتری کی بجائے شخصیت بن جائے تو اس صورت میں الگ ہونا ہی بہتر ہوتا ہے۔ بی بی سی سے انٹروےو مےںحکومت کے ساتھ تنازعے کی اطلاعات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں طارق ملک کا کہنا تھا حکومت اپنی پسند کے لوگوں کو کسی ادارے میں لگا سکتی ہے لیکن اس کا طریق کار ٹھیک ہونا چاہیے، طارق ملک کا کہنا تھا کہ 2010 ءمیں ڈپٹی چیئرمین نادرا کے طور پر جب انھوں نے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ حاصل کیا تو اس وقت درخواست پر واضح الفاظ میںود کیئر آف ڈپٹی چیئرمین نادرا لکھا ہوا تھا اور اس درخواست فارم میں دوہری شہرت سے متعلق خانہ خالی تھا اور میں حقائق اس صورت میں پوشیدہ رکھتا جب میں یہ لکھتا کہ دوہری شہریت کا حامل نہیں ہوں۔
طارق ملک