ایل این جی منصوبے کے تحت گیس بحران ختم ہوجائیگا: شاہد خاقان
ایل این جی منصوبے کے تحت گیس بحران ختم ہوجائیگا: شاہد خاقان
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیرقدرتی وسائل شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ ایل این جی منصوبے کے تحت گیس بحران ختم ہوجائیگا،مسلم لیگ (ن) کی حکومت وقت پوراکریگی تو پاکستان میں گیس بھی وافر ملے گی۔، گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ مسلم لیگ ن کی حکومت بھگت رہی ہے، سابقہ حکومت نے نوٹ چھاپ کر اداروں کو تباہ کیا اور معیشت داو¿ پر لگا دی۔ انہوںنے کہاکہ ایل این جی منصوبے کے تحت گیس امپورٹ کریگی، پانچ سالوں میں گیس کی قلت ختم کر دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے اپنا ٹائم پورا کیا تو پاکستان سے انرجی بحران اورگیس بحران ختم ہو جائیگا۔
شاہد خاقان