سوات: شدت پسند کمانڈر کی آمد کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، مشکوک گھروں کی تلاشی
سوات: شدت پسند کمانڈر کی آمد کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، مشکوک گھروں کی تلاشی
سوات (آن لائن) شدت پسند کمانڈر کی آمد کی اطلاع پر مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں لطیف آباد، نواں کلے، عثمان آباد اور یوسف آباد میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طورپر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا اور مشکوک گھروں کی تلاشی لی۔
ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن مبینہ شدت پسند کمانڈر فاروق کے مینگورہ آمد کے بعد کیا گیا۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بعض مشتبہ گھروںکی تلاشی بھی لی گئی۔ سرچ آپریشن رات 11 بجے شروع ہوا اور رات چار بجے تک جاری رہا تاہم مطلوبہ شدت پسند علاقے میں موجود نہیںتھا۔
سوات/ سرچ آپریشن