مصر: آئینی ریفرنڈم کیخلاف مظاہرے جاری،جھڑپوں میںمزید 3ہلاک تعداد 6 ہو گئی
مصر: آئینی ریفرنڈم کیخلاف مظاہرے جاری،جھڑپوں میںمزید 3ہلاک تعداد 6 ہو گئی
قاہرہ(این این آئی)مصر میں نئے متنازعہ آئین پر ریفرینڈم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اورتازہ جھڑپوں میں مزید 3افرادہلاک تعداد چھ ہوگئی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز سکندریہ میں ڈاکٹر محمد مرسی کے حامیوں اور ان کے مخالفین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ اوردونوں اطراف سے آسوگیس اورپتھر پھینکے گئے۔جھڑپوںمیں درجنوں افرادزخمی بھی ہوئے،سیکورٹی فورسز نے قاہرہ سے حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لینے کے الزام میں 35افراد کو گرفتار کر لیا ۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے200مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اخوان المسلمون کے حامی جولائی میں ڈاکٹر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد سے احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔اس معتوب جماعت نے 14 اور 15 جنوری کو ملک کے نئے آئین پر ہونے والے ریفرینڈم کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔