• news

جلیل عباس سے ملاقات، پاکستان اور امریکہ مل کر غربت کے خاتمہ، چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں، رکن امریکی کانگریس ڈانا روہرا بیکر

جلیل عباس سے ملاقات، پاکستان اور امریکہ مل کر غربت کے خاتمہ، چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں، رکن امریکی کانگریس ڈانا روہرا بیکر

واشنگٹن ( نمائندہ خصوصی) امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے امریکی کانگریس کے رکن ڈانا روہرا بیکر سے ملاقات کی۔ جلیل عباس جیلانی نے ڈانا روہرا بیکر کو پاکستان میںجمہوریت کی مضبوطی اور ترقی سے آگاہ کیا۔ ڈانا روہرا بیکر نے کہا کہ پاکستان امریکہ تعاون کے ماضی میں بہترین نتائج سامنے آئے۔ پاکستان اور امریکہ مل کر غربت کے خاتمے اور پیداواری عمل میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ جلیل عباس نے دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

ڈانا روہرا بیکر

ای پیپر-دی نیشن