ماہ ربیع الاول میں دہشت گردی اسلام دشمنی ہے: علماءکرام
ماہ ربیع الاول میں دہشت گردی اسلام دشمنی ہے: علماءکرام
لاہور ( سپیشل رپورٹر) چیئرمین سُنی علماءبورڈمفتی غفران محمودسیالوی نے کہا ہے کہ میلاد کے جلسے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے محرام الحرام جیسے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ عیدمیلادالنبی سے قبل چوہدری اسلم کو نشانہ بنا کر دہشتگردوں نے حکومت کو اپنا واضح پیغام دے دیا ہے۔ عید میلاد النبی ﷺ کے مہینے میں دہشتگردی اسلا م دشمنی ہے۔ ریاست کے خلاف اعلان بغاوت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ دہشت گردوں کا واحد حل فیصلہ کن آپریشن ہے۔ حکومت مصلحتیں چھوڑ کر دہشتگردوں کےخلاف کاروائی کرے پوری قوم ساتھ دے گی۔جشن عید میلا د النبی ﷺ کے جلوسوں میں کسی رکاوٹ کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔ مزاراتِ اولیاءپر حملے ناقابل برداشت ہیں۔ صوفیاءکے درباروں پر حاضری دینے والوں کا قتل جہاد نہیں فساد ہے۔ کراچی کی روحانی درگاہ پر چھ افراد کے قتل کے بعد مردان میں درگاہ غازی بابا پر دو افراد کا قتل حکمرانوں کے لیے لمحہ¿ فکریہ ہے۔