عید میلادالنبی کے احترام میں تخریبی کارروائیاں بند کی جائیں سنی تحریک علماءبورڈ کی اپیل
عید میلادالنبی کے احترام میں تخریبی کارروائیاں بند کی جائیں سنی تحریک علماءبورڈ کی اپیل
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) پاکستان سُنی تحریک علماءبورڈ نے ٹارگٹ کلرز اور دہشت گردوں سے عید میلادالنبی کے احترام میں اپنی تخریبی کارروائیاں بند کرنے کی اپیل کردی۔ گذشتہ روز اپنے ایک مشترکہ بیان میںمفتی غفران محمود سیالوی، قاضی سعیدالرحمن، مفتی لیاقت علی رضوی، علامہ مجاہد عبدالرسول خان، مفتی محمد عارف چشتی، پیر وسیم الحسن نقوی، علامہ عبداللطیف قادری، علامہ بشیر نقشبندی، علامہ عرفان شاہ مجددی سمیت پاکستان سُنی تحریک علماءبورڈکے ایک سو عہدیداروں نے اپنی اجتماعی اپیل میں کہا ہے کہ اسلامی ریاست، نہتے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیخلاف ہتھیار اٹھانے والے عید میلادالنبی کے احترام میں اپنی تخریبی کارروائیاں بند کر دیں۔ عید میلادالنبی انسانیت کیلئے امن اور رحمت کا پیغام ہے۔ رحمت عالم کے یوم ولادت کے موقع پر ہتھیار پھینک کر نفاذ شریعت کے لیے پرامن جدوجہد شروع کرنے کا اعلان کیا جائے۔ مرکز اہلسنت ترنول سے جاری کردہ بیان میں علماءو مفتیان کرام نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں ملک میں مذہبی خونریزی اور انتشار چاہتی ہیں۔ ملک دشمن عالمی سازشوں کے توڑ کے لےے اعتدال کا راستہ اختےار کرنا ہو گا۔
علما بورڈ اپیل