معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے‘ یوتھ لون سکیم کے مثبت نتائج نکلیں گے : شہباز شریف
معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے‘ یوتھ لون سکیم کے مثبت نتائج نکلیں گے : شہباز شریف
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لےگ (ن) کی ٹھوس معاشی پالےسےوں کی بدولت ملک کی اقتصادی صورتحال مےں بہتری آرہی ہے، ملکی و غےر ملکی سرماےہ کار پاکستان مےں مختلف شعبوں مےں سرماےہ کاری مےں دلچسپی کا اظہا رکر رہے ہےں۔ غربت، بے روزگاری، انتہا پسندی کے خاتمے اور روزگار کے نئے مواقع پےدا کرنے کے لئے سرماےہ کاری کا فروغ نہاےت اہمےت کا حامل ہے۔ پاکستان مےں سرماےہ کاری کے فروغ کے لئے ٹھوس حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ سرماےہ کاروں کو اےک ہی چھت تلے تمام سہولےات فراہم کی جارہی ہےں۔ ملک کو جی اےس پی پلس کا درجہ ملنے سے پاکستان کی مصنوعات کو ےورپ کی منڈےوں مےں درآمدی ڈےوٹی کے بغےر رسائی ملے گی جس سے پاکستان کی برآمدات مےں خاطر خواہ اضافہ ہو گا اور ےورپی ممالک سے اقتصادی اور معاشی تعلقات مستحکم ہوں گے۔ پاکستان دنےا کا خوش قسمت ملک ہے جس کی بڑی آبادی کا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہےں۔ نوجوان ہمارا قےمتی اثاثہ ہےں جنہےں بااختےار بنا کر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کےا جا سکتا ہے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان مسلم لےگ (ن) ےوتھ ونگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔ شہباز شرےف نے کہا کہ نوجوان نسل کو جدےد علوم سے آراستہ کر کے ملک وقوم کے مستقبل کو تابناک بناےا جا سکتا ہے۔ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں وفاقی حکومت نے نوجوانوں کی ترقی اور انہےں بااختےار بنانے کے لئے ےوتھ لون سکےم کے نتےجہ خےز پروگرام کا آغاز کےا ہے۔ وفاقی حکومت کا ےہ اےک اےسا مستحسن پروگرام ہے جس سے آنے والے وقتوں مےں ملک کی ترقی پر نہاےت مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ےوتھ لون سکےم کے تحت نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جا رہے ہےںجس سے وہ اپنا کاروبار شروع کر کے نہ صرف اپنے خاندان کی کفالت کر سکتے ہےں بلکہ ملک کی تعمےر و ترقی مےں بھی اپنا بھر پور اور موثر کردارادا کرےں گے۔ خود روزگار سکےم کے تحت نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے گئے ہےں جبکہ پنجاب روزگار بنک کے قےام کا بھی فےصلہ کےا گےا ہے، آنے والے وقتوں مےں تعلےمی فنڈ سے لاکھوں غرےب ہونہار طلباءو طالبات مستفےد ہوں گے، نوجوان نسل کو تعلےم سے آراستہ کرنے کے اس پروگرام مےں پنجاب ہی نہےں بلکہ سندھ، بلوچستان، خےبر پی کے،آزاد کشمےر،گلگت بلتستان اور فاٹا کے طالبعلموں کو بھی شامل کےا گےا ہے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت ےوتھ انٹرن شپ پروگرام کے تحت 20ہزار نوجوانوں کو نجی صنعتی و کارپورےٹ اداروں مےں تربےت دلانے کا انقلابی پروگرام ترتیب دیا ہے اور دوران تربےت انہےں 12ہزار روپے ماہانہ وظےفہ بھی دےا جائے گا، نوجوانوں کو جدےد علوم سے آراستہ کرنے اور بااختےار بنانے کے لئے وسائل کی فراہمی اخراجات نہےں بلکہ سود مند سرماےہ کاری ہے، اسی مقصد کے تحت پنجاب حکومت نے گذشتہ پانچ برسوں کے دوران نوجوانوں مےں ساڑھے آٹھ ارب روپے کی لاگت سے مےرٹ اور صرف مےرٹ کی بنےاد پر لےپ ٹاپ تقسےم کئے اور پنجاب کے ساڑھے چار ہزار ہائی سکولوں مےں آئی ٹی لےبز قائم کی گئےں۔ حکومت کی ان سکےموں سے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہےںاور آئی ٹی کے شعبے مےں انقلاب برپا ہوا ہے۔ پاکستان کا مستقبل انفارمےشن ٹےکنالوجی کے فروغ سے وابستہ ہے۔آئی ٹی کو فروغ دےئے بغےر ترقی کے اہداف حاصل نہےں کئے جا سکتے۔ علاوہ ازیں شہباز شرےف سے گذشتہ روز مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شرےف نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے جامع پروگرام پر عمل پےرا ہے اور مسلم لےگ (ن) کی حکومت اپنے سابق دور سے بڑھ کر عوام کی خدمت کے رےکارڈ قائم کرے گی۔ پنجاب کومثالی صوبہ بنائیںگے۔ رواں مالی سال حکومت نے عوام کو رےلےف فراہم کرنے اوران کی فلاح وبہبود کے لئے اربوں روپے مختص کئے ہےں۔ تعلےم، صحت، انفراسٹرکچر، توانائی اوردےگر شعبوں کی بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہےں۔
شہبازشریف