چودھری اسلم سینکڑوں لوگوں کا قاتل تھا، پولیس ایجنسیوں کے افسر ظلم ڈھانا بند کر دیں: طالبان
چودھری اسلم سینکڑوں لوگوں کا قاتل تھا، پولیس ایجنسیوں کے افسر ظلم ڈھانا بند کر دیں: طالبان
پشاور / اسلام آباد (آئی این پی) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ایس پی سی آئی ڈی کراچی چوہدری اسلم کے قتل میں ٹی ٹی پی کے سربراہ مولوی فضل اللہ اور ترجمان شاہد اللہ شاہد کی بطور ملزم نامزدگی کو اپنے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری اسلم نہ صرف سینکڑوں لوگوں کا قاتل تھا بلکہ عہدے اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانا ، کمزوروں پر ظلم ، بے جا مقدمات میں پھنسا کر کروڑوں روپے وصولنا اس کا محبوب مشغلہ تھا ، ہم تمام پولیس افسروں اور ایجنسیوں کے افسروں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ بے گناہوں پر ظلم ڈھانا بند کر دیں ورنہ ان کے مقدمہ قتل میں بھی ہم جلد نامزد ہوسکتے ہیں۔ اتوار کو نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ چوہدری اسلم پاکستان پرمسلط باطل نظام کے محافظین کا حقیقی نمونہ تھے، ان کا دفتر ہر قسم کے جرائم پیشہ لوگوں کی آماجگاہ بنا ہوا تھا، لینڈ مافیاز، کار لفٹر، اغواءبرائے تاوان اور کرائے کے قاتلوں کو چوہدری اسلم کی سربراہی میں پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کے افسروں کی سرپرستی حاصل تھی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا جو غریب عوام کی خیر خواہی کا دعویدار ہے وہ عوام کے قاتلوں کو ہیرو بنا کر کیوں پیش کرتا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ تحریک طالبان نے تو مظلوم لوگوں کی آواز پر ایک ظالم کو ختم کرکے اپنا کردار ادا کیا ۔ ترجمان نے کہا کہ چوہدری اسلم کے مقدمہ قتل میں امیر تحریک طالبان و مرکزی ترجمان کی نامزدگی تحریک کےلئے اعزاز ہے اور ہم ظالموں کو نشان عبرت بناتے رہےں گے۔
طالبان