• news
  • image

متنازعہ الیکشن کے بعد حسینہ واجد نے تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا

متنازعہ الیکشن کے بعد حسینہ واجد نے تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا

ڈھاکہ (اے این این + این این آئی) شیخ حسینہ واجد نے ملک میں ہونے والے خونیں انتخابات کے بعد تیسری بار وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ عبدالحامد نے صدارتی محل میں شیخ حسینہ واجد سے وزیراعظم کا حلف لیا، شیخ حسینہ واجد کی تقریب حلف برداری کی تقریب سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کی گئی۔شیخ حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم کی حیثیت سے آئین کے مطابق اپنے فرائض پورے کریں گی، اس موقع پر شیخ حسینہ واجد کی 48 رکنی کابینہ نے بھی حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب میں ایک ہزار اعلی حکومتی اور فوجی اہلکار سمیت بڑی تعداد میں غیر ملکی سفارت کاروں نے بھی شرکت کی۔ بنگلہ دیشی پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں،5 افراد ہلاک، مختلف شہروں میں گاڑیوں پر دستی بم حملے، متعدد ڈرائیورز زخمی ہو گئے۔

حسینہ واجد

epaper

ای پیپر-دی نیشن