امریکہ، یورپ اور دیگر ممالک کے ساتھ آن ارائیول ویزا پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ
امریکہ، یورپ اور دیگر ممالک کے ساتھ آن ارائیول ویزا پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے امریکہ، یورپ اور دیگر ممالک کیساتھ آن ارائیول بزنس ویزا پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بیرون ملک پاکستانی مشنز کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد ویزا جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ نجی ٹی وی نے دفتر خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا بزنس ویزے پر ناپسندیدہ اور جعلساز افراد کے پاکستان آنے کی اطلاعات تھیں۔ آن ارائیول ویزا پالیسی ان ممالک کیساتھ تھی جن کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدے ہیں۔
ویزا پالیسی