قومی سلامتی پالیسی منظوری کیلئے جلد کابینہ اجلاس میں پیش کی جائیگی
قومی سلامتی پالیسی منظوری کیلئے جلد کابینہ اجلاس میں پیش کی جائیگی
اسلام آباد (محمد نواز رضا/وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے وفاقی وزارت داخلہ کی تیار کردہ قومی سلامتی کی پالیسی جلد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔قومی سلامتی کی پالیسی وفاقی کابینہ کی قومی سلامتی کی کمیٹی کے ایجنڈے پر ہونے کے باوجود اس کے اجلاس میں زیر بحث نہیں آسکی۔ اب یہ پالیسی کابینہ کی قومی سلامتی کی کمیٹی کے اجلاس میں دوبارہ پیش کی جائے گی اس کے بعد یہ پالیسی حتمی منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کردی جائے گی۔چودھری نثار علی خان نے بتایا ہے کہ قومی سلامتی کی پالیسی ایک جامع دستاویز ہے جس پر عمل کرکے پاکستان میں سیکیورٹی کے مسائل پر قابو پایا جاسکے گا۔
سلامتی پالیسی