بھارت ڈرپوک ‘ بزدل ہے، پاکستان کے اندر کسی آپریشن کی جرا¿ت نہیں کرسکتا: ڈاکٹر قدیر
بھارت ڈرپوک ‘ بزدل ہے، پاکستان کے اندر کسی آپریشن کی جرا¿ت نہیں کرسکتا: ڈاکٹر قدیر
لاہور (آئی این پی) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ بھارت ڈرپوک اور بزدل ہے وہ پاکستان کے اندر کسی بھی آپریشن کی جرات نہیں کر سکتا‘ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے‘ بھارت نے کوئی غلطی کی تو اسے منہ توڑ جواب ملے گا‘ امریکہ بھارت کی خطے میں تھانیداری کیلئے منصوبے بنا رہا ہے مگر اس کے تمام منصوبے ناکام ہونگے۔ اتوار کو گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ بھارت اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ بھارت مزید مسائل اور مشکلات کا شکار ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ وہ ایٹمی طاقت پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی سازش کرے کیونکہ پاکستان اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔
ڈاکٹر قدیر