• news
  • image

پاکستان بجلی مزید مہنگی یا اس کی پیداواری لاگت کم کرے : آئی ایم ایف

پاکستان بجلی مزید مہنگی یا اس کی پیداواری لاگت کم کرے : آئی ایم ایف

لاہور (نوائے وقت نیوز+ آئی این پی) آئی ایم ایف کا کہنا ہے پاکستان یا تو بجلی مزید مہنگی کرے یا پیداواری لاگت میں کمی کرے۔ آئی ایم ایف پاکستان مشن کے سربراہ جیفری فرینک نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا سستی بجلی گردشی قرضوں کا باعث بن رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا پروگرام کے خاتمے تک گردشی قرضوں کا مسئلہ بھی ختم ہو جانا چاہئے۔ پاکستان نے پہلی مرتبہ سہ ماہی بنیادوں پر جی ڈی پی کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا پاکستانی وزیر خزانہ کے پانچ فیصد ترقی کے دعوے کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ جیفری فرینک کا کہنا تھا ہماری پیشگوئی 2.8 فیصد اقتصادی ترقی کی ہے۔این این آئی کے مطابق انہوں نے کہا پاکستان میں بجلی مزید مہنگی کرنا ہوگی تاکہ حکومت پر سے سبسڈی کے بوجھ کو کم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا یہ اقدام لیتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے غریب طبقے پر اس کے اثرات نہ پڑیں۔ اسکے علاوہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ انکاکہنا تھا حکومت ٹیکس وصولی کے نظام میں خامیاں دور کرکے آمدن بڑھانے کے بھی اقدامات کرے۔
آئی ایم ایف

epaper

ای پیپر-دی نیشن