• news
  • image

ترکی :شام جانے والے پاکستانی مال بردار طیارے کوروک لیا گیا تلاشی کے بعد جانے کی اجازت

ترکی :شام جانے والے پاکستانی مال بردار طیارے کوروک لیا گیا تلاشی کے بعد جانے کی اجازت

انقرہ (ثناءنیوز) ترکی نے شام جانے والے پاکستانی مال بردار طیارے کو شک کی بنیاد پر روک لےا۔ تاہم تلاشی کے بعد طیارے کو دوبارہ اڑان بھرنے کی اجازت مل گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کی ایک نجی کمپنی کی ملکیت مال بردار طیارہ کرغیزستان کے شہر بشکیک سے شام میں خانہ جنگی کے باعث پناہ گزین کیمپوں میں رہنے والے افراد کے لئے امدادی سامان لے جارہا تھا، طیارہ ترکی کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو ترک حکام نے طیارے کو انقرہ ایئر پورٹ پر اتار لیا تاہم تلاشی کے بعد طیارے کو دوبارہ شام کے لئے اڑان بھرنے کی اجازت دے دی گئی۔
پاکستانی طیارہ/ تلاشی

epaper

ای پیپر-دی نیشن