• news

پی سی بی نے ورلڈ کپ سے قبل انڈر 19 گیم کی فٹنس رپورٹ مانگ لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے حتمی قومی سکواڈ کا اعلان کرنے سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ مانگ لی ہے۔ پی سی بی میڈیکل ٹیم ایک دو روز میں سلیکشن کمیٹی کو کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے رپورٹ دے گی جس کی روشنی میں قومی سکواڈ تشکیل دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میگا ایونٹ کے لیے اعلان کردہ ممکن 30 کھلاڑیوں میں بعض کھلاڑی فٹنس مسائل سے دو چار ہیں اس بات کا اندازہ 10 اور 11 جنوری کو کھیلے جانے والے دو پریکٹس میچز سے ہوا۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے میگا ایونٹ کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کرنے کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کو فائنلائز کر لیا ہے جسے پی سی بی میڈیکل ٹیم سے رپورٹس ملنے کے بعد عبوری چیئرمین پی سی بی  نجم سیٹھی کو منظوری کے لیے بھجوایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق 15 رکنی سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل بعض اہم کھلاڑی فٹنس مسائل سے دوچار ہیں تاہم یہ فٹنس مسائل سنجیدہ نوعیت کے نہیں ہیں۔ سلیکشن کمیٹی کا خیال ہے کہ میگا ایونٹ سے قبل اگر کسی اہم کھلاڑیوں کو کوئی فٹنس مسئلہ ہے تو اسے دور کرنے میں کتنی دیر لگے گی جانچنا چاہتی ہے۔ امکان ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی کو کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ آج موصول ہو جائے گی جس کی روشنی میں ٹیم کا اعلان ایک سے دو روز میں کر دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن