• news

چوبرجی سے ریواز گارڈن فن ریس 5100 کھلاڑیوں کی شرکت، مقابلہ احمد رضا نے جیت لیا

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب یوتھ فیسٹیول کے یونین کونسل مرحلے میں داتا گنج بخش ٹائون میں فن ریس  میں 5100 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔   احمد رضا  پہلے ، محمد جاوید دوسرے اور ہارون خالد تیسرے نمبر پر رہے۔  مہمان خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی ماجد ظہور نے   افتتاح کیا۔  ماجد ظہور کا کہنا تھا کہ یوتھ فیسٹیول 2014 کے انعقاد نے نوجوان نسل کو دوبارہ میدانوں میں آنے کے مواقع فراہم کر دئیے ہیں۔ فیسٹیول   کا سارا کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور سپورٹس بورڈ پنجاب کو جاتا ہے جنھوں نے  فیسٹیول کا انعقاد کیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن