ایرون فنچ کی سنچری ‘ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلا ون ڈے 6 وکٹوں سے ہرا دیا
ملبورن (آئی این پی)ملبورن کرکٹ گرائونڈمیں کھیلے گئے پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں انگلش کپتان الیسٹر کک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورزمیں 7وکٹوں کے نقصان پر 269رنز بنائے ۔انگلینڈکی جانب سے گیری بیلنس اورایوئن مورگن نے شاندارنصف سنچریاں سکورکیں۔گیری بیلنس اور ایوئن مورگن نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں تراسی رنز کا اضافہ کیا۔مورگن نے کیریئر کی بیسویں اور بیلنس نے پہلی نصف سنچری مکمل کرلی۔ مورگن پچاس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ گیری بیلنس اناسی رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ ان کے اسکور میں نو چوکے شامل تھے۔انگلینڈکی جانب سے الیسٹرکک نے4،ای این بیل نے 41،جوئے روٹ نے 3،گیری بیلنس نے 79،ایوئن مورگن نے 50،روی بوپارہ نے 17،بین سٹوکس نے 21رنز بنائے۔جوز بٹلر34اور ٹم برسنن 16رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔انگلینڈ کی طرف سے کلنٹ میک کائے نے 3، کولٹر نائل ،گلین میکسویل ، زوئیردھورتی اور جیمز فالکنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔جواب میں آسٹریلو ی ٹیم کا آغاز انتہائی پراعتماد تھا ۔پہلی وکٹ کی شراکت میں ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے 163رنز کی شاندار شراکت قائم کی ۔163کے مجموعی سکورپر ڈیوڈ وارنر 65رنز بناکر جوئے روٹ کا شکاربن گئے ۔شین واٹسن بغیر کوئی رن بنائے کرس جارڈن کا نشانہ بنے۔237کے مجوعی سکورپر ایرونفنچ128گیندوں پر 12چوکوں کی مددسے 121رنز بناکر بین سٹوکس کی گیندپر آئوٹ ہوئے ۔مائیکل کلارک44رنز بناکرآئوٹ ہوئے ۔کینگروزنے مطلوبہ ہدف 45.4اوورزمیں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔جارج بیلی17اور گلین میکسویل 9رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔انگلینڈکی جانب سے کرس جارڈن،جوئے روٹ،بین سٹوکس اور ٹم برسنن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔آسٹریلیا کے ایرون فنچ کو مین آف دی میچ قراردیاگیا۔آسٹریلیا نے سیریز میں 1-0سے برتری حاصل کرلی ہے ۔