ویژن 2025ءمیں صوبوں کیلئے الگ باب بنانے کا فیصلہ، منظوری فروری میں دی جائیگی
ویژن 2025ءمیں صوبوں کیلئے الگ باب بنانے کا فیصلہ، منظوری فروری میں دی جائیگی
اسلام آباد (آن لائن) اٹھارہویں آئینی ترمیم کی روشنی میں صوبوں کو وسائل کی منتقلی کیلئے آئندہ پانچ سالہ قومی ترقیاتی منصوبے اور ویژن 2025 ءمیں صوبوں کیلئے الگ باب قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ توقع ہے کہ صوبوں سے جاری مشاورتی عمل 31 جنوری تک مکمل کرلیا جائیگا اور فروری کے پہلے ہفتے میں قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اجلاس بلا کر پانچ سالہ منصوبے اور ویژن 2025 ءکی منظوری دی جائیگی۔ باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر صوبوں کی ترقیاتی ترجیحات کے حوالے سے ان منصوبوں میں خصوصی باب قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی مالیاتی کمشن ایوارڈ کے تحت قومی محصولات اکٹھی اور بعد میں صوبوں اور مرکز کے درمیان تقسیم کی جاتی ہیں۔ حکومت پہلے ہی پانچ سالہ منصوبے اور ویژن 2025 ءکے حوالے سے 31 دسمبر 2013 ءکی ڈیڈلائن کو پورا کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور وزیراعظم نے ایک ماہ کیلئے توسیع دی تھی۔
ویژن 2025ئ