• news
  • image

دہشت گردی کے معاملے پر حکومتی خاموشی سے ریاست کمزور ہو رہی ہے: خورشید شاہ

دہشت گردی کے معاملے پر حکومتی خاموشی سے ریاست کمزور ہو رہی ہے: خورشید شاہ

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی مےں قائد حزب اختلاف سےد خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزےراعظم نواز شرےف پارلےمنٹ مےں نہےں آتے اور نہ ہی اس کو اہمےت دےتے ہےں ےہ انتہائی غےرمناسب روےہ ہے، کل اگر کچھ ہوگا تو ذمہ دار خود ہوں گے، مسلم لےگ (ن) اور تحرےک انصاف مےں کافی چپقلش ہوچکی ہے، نواز شرےف کو تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہئے، دہشت گردی کے معاملے پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی سے رےاست کمزور ہو رہی ہے اور دہشت گردی مےں تےزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اتوار کو آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سےد خورشید شاہ نے کہا کہ ماضی مےں وزےراعظم ہر سےشن مےں موجود ہوتے تھے اسی لئے قانون سازی ہوتی تھی اور اراکےن بحث مےں حصہ لےتے تھے، موجودہ قومی اسمبلی مےں ابھی تک کوئی قانون سازی نہےں ہوئی، سےنٹ کے اجلاس مےں کوئی اےجنڈا نہےں ہے۔ وزےراعلیٰ خےبر پی کے کے بےان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پانی بجلی کے اےشو پر وفاق اور صوبہ خےبر پی کے مےں کافی تلخ کلامی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے فےصلہ کرنا چاہئے۔ وزےراعظم نواز شرےف خوش نصےب ہےں کہ ان کو اتنی بڑی سپورٹ حاصل ہے مگر وہ ابھی تک اس کا فائدہ نہےں اٹھا سکے۔
خورشید شاہ

epaper

ای پیپر-دی نیشن