• news
  • image

وزیراعظم نے قرضہ سکیم کو سود سے پاک کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی: سردار یوسف

وزیراعظم نے قرضہ سکیم کو سود سے پاک کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی: سردار یوسف

کراچی(آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ملکی سلامتی، بقا اور فلاح کے لئے مذہبی اداروں اور علماءکی خدمات ناقابل فراموش ہیں، حکومت عصری اور دینی اداروں کی تعلیم کو ہم آہنگ کرنے کے لیے کوشاں ہیں، علماءنے ہمیشہ ملک کے حقیقی محافظ کے طور پر کام کیا ہے ان کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذہبی اداروں کی طرح عصری تعلیمی اداروں میں بھی بنیادی مذہبی تعلیم کو رائج کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں، مذہبی اداروں میں عصری اور دینی دونوں تعلیم دے کر علماءاہم فریضہ ادا کررہے ہیں، جن بچوں نے حفظ قرآن مکمل کیا ان کے والدین لائق تحسین اور قابل فخر ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے قرضہ سکیم کو سود سے پاک کرنے کیلئے مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے جو اس بات کا جائزہ لے گی کہ بلاسود قرضہ کیسے دیا جائے۔ وہ تکمیل حفظ قرآن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں حفظ قرآن مکمل کرنے، وفاق المدارس اور کراچی سیکنڈری بورڈ کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات اور خصوصی شیلڈز بھی تقسیم کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت مذہبی اور عصری تعلیم کو ہم آہنگ کرنے کے لئے کوشاں ہیں اس حوالے سے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی کوششیں لائق تحسین ہیں لیکن وفاقی حکومت کو عصری اداروں میں بنیادی مذہبی تعلیم کے نفاذ اور ملک بھر میں یکساں تعلیمی نظام کے لئے بعض قانونی اور دیگر رکاوٹیں حائل ہیں۔
کمیٹی قائم

epaper

ای پیپر-دی نیشن