مشرف کی پیشی میں انکی بیماری سے زیادہ عدلیہ کا رویہ رکاوٹ ہے: خالد رانجھا
لاہور(آئی این پی) پرویز مشرف کے غداری کیس میں وکیل ڈاکٹر خالد رانجھا نے کہا ہے کہ 16جنوری کو پرویز مشرف کی عدالت میں پیشی میں انکی بیماری سے زیادہ خصوصی عدلیہ رکاوٹ ہے‘ پرویز مشرف کا فوجی عدالت کے سوا کسی اور جگہ ٹرائل نہیں ہو سکتا‘ حکمران مشرف سے سیاسی انتقام لیتے نظر آرہے ہیں۔