• news

مشتبہ افراد کی اطلاعات،اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن

اسلام آباد/ راولپنڈی (آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران4افغان باشندوں سمیت 50سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن سے بعض چھوٹے ہتھیار منشیات اور مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں اور پولیس حکام کاکہنا ہے کہ ان سے مزید تفتیش کے بعد ان کے خلاف مقدمات درج کرنے یا انہیں رہا کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔پولیس ذرائع کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مشتبہ افرادکی موجودگی کی اطلاع پروفاقی اورراولپنڈی پولیس نے ضیاء مسجد،سوہان اورنیوشکریال میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 50 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا  جن کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے بچایا جاتا ہے اور پولیس کے مطابق بعض گرفتارشدگان کے قبضہ سے چھوٹے ہتھیار بھی ملے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن