• news

کوٹ مومن میں 8 گھنٹے تک پولیس مقابلہ، ڈکیت گینگ فرار، تھانیدار زخمی

کوٹ مومن+ سرگودھا (نامہ نگاران) نواحی علاقے بچہ کلاں کے قریب 8 گھنٹے تک جاری پولیس مقابلے کے دوران ایک تھانیدار زخمی ہو گیا جبکہ ڈکیت گینگ کے تمام ملزم فرار ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ میلہ کے علاقہ بچہ کلاں کے ڈیرہ باطی رانجھا کے قریب پولیس نے مخبری پر اخترو گینگ کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا جس پر انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔  مقابلہ 8گھنٹے تک جاری رہا۔ ڈی پی او سرگودھا راجہ بشارت سمیت ضلع بھر کی نفری طلب کی گئی۔ بعدازاں دو بکتر بند گاڑیاں سرگودھا جبکہ دو بکتر بند گاڑیاں انٹی ٹیررسٹ سکواڈ شیخوپورہ سے طلب کی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن