کینجھر جھیل میں 5 دوستوں کے قتل کا معمہ حل نہ ہو سکا، زہر نہیں دیا گیا: تجزیاتی رپورٹ
ٹھٹھہ (آئی این پی) ٹھٹھہ کے قریب کینجھر جھیل میں نوری جام تماچی کے مزار پر 5 دوستوں کی ہلاکت کا معمہ 15روز گزر جانے کے باوجود حل نہیں ہو سکا۔ کیمیائی تجزیے کے لیے بھیجے جانے والے اعضا کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر عزیز طاہرانی کے مطابق پانچوں دوستوں کو کسی بھی قسم کی نشہ آور دوا یا زہر نہیں دیا گیا تھا۔ پانچوں کو دائیں کنپٹی پر قریب سے گولیاں ماری گئیں۔