روس: اولمپکس کے دوران دہشتگردی کا خدشہ، امریکہ نے اپنے شہریوں کو سفری انتباہ جاری کر دیا
واشنگٹن (ثناء نیوز) امریکی محکمہ ِخارجہ نے اپنے شہریوں کو سفری تنبیہہ جاری کی ہے جس کے مطابق روس کے شہر سوچی میں منعقد ہونے والے اولمپکس میں دہشت گردی کی کارروائی ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف امریکی محکمہ ِ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سلسلے میں امریکی شہریوں کے لئے بطور ِخاص کوئی دھمکی امریکی محکمہ ِ خارجہ کے علم میں نہیں ہے البتہ انہیں سفری انتباہ جاری کردیا گیا ہے۔