• news

عراق : رمادی فلوجہ میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر بمباری ‘ دھماکے ‘35 ہلاک‘ ترک ناظم الامور کی طلبی

بغداد(نیوز ایجنسیاں) سرکاری فوج کی فلوجہ اور رمادی میں القاعدہ جنگجوئوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ عراق کے کرد اکثریتی صوبہ کردستان کے وزیراعلیٰ مسعود بارزانی نے صوبہ الانبارمیں امن وامان کی مخدوش صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سرکاری فوج کی صوبے میں مداخلت کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نوری المالکی کی حکومت نے صوبے میں فوج کے ذریعے قیام امن کی جو کوشش کی ہے اس نے عام شہریوں کی مشکلات دو چند کر دی ہیں۔ عراق کے  صوبہ  انبار میں حکومتی دستوں اور باغیوں کے مابین گزشتہ دو ہفتوں سے جاری لڑائی میں اب تک 60 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔  بین الاقوامی مبصرین نے فلوجہ اور رمادی میں کھانے پینے کے ساتھ ساتھ بنیادی ضروریات  کی دیگر اشیاء  کی قلت سے خبردار کیا ہے۔ ادھر کرد علاقے سے تیل کی فروخت کے معاملے پر عراق نے ترکی کے ناظم الامور کو طلب کر کے وضاحت طلب کی ہے۔ بغداد میں دو کار بم دھماکوں میں 14 بس سٹینڈ کے قریب فوجی  بھرتی کے مرکز پر کار بم دھماکے میں 18 ریکروٹس مارے گئے۔ دیگر واقعات میں3 افراد ہلاک ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن