• news

لیبیا میں خونریز جھڑپیں، نائب وزیر صنعت سمیت 20 افراد ہلاک

طرابلس (اے پی پی) لیبیا  میں ہونے والی خونریز جھڑپوں میں  نائب وزیر صنعت سمیت   20 افراد  ہلاک اور متعدد   زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق   لیبیا کے مختلف علاقوں میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والی مسلح جھڑپوں میں بھاری جانی ومالی نقصان ہوا۔   جھڑپوں کے دوران لیبیا کے نائب وزیر صنعت سمیت کم از کم 15 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔واضح رہے کہ لیبیا   میں مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپوں کا دائرہ وسیع ہوتا جارہا ہے اور صورت حال اس ملک کی موجودہ حکومت کے کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے۔   ملک کے مختلف علاقوں میں صورت حال پر قابو پانے کیلئے فوجیوں کو پہلے سے ہی  تعینات کردیا گیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن