پاکستان کو توانائی کی برآمد میں اضافے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں: ایران
پاکستان کو توانائی کی برآمد میں اضافے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں: ایران
تہران (آن لائن) ایران نے کہا ہے کہ پاکستان کو توانائی کی برآمد میں اضافے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔ ایرانی وزیر توانائی حامد جیتجیان نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنوب مشرقی صوبہ سیستان اور بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان میں پاور پلانٹ کی تعمیر کا مقصد علاقے میں توانائی نیٹ ورک کو مضبوط کرنا ہے۔ پاکستان کو توانائی کی برآمد میں اضافے کا کوئی منصوبہ وزارت کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔ تاہم پاکستان کو توانائی کی برآمد جاری رہے گی۔
ایرانی وزیر توانائی