سپریم کورٹ سے تبدیلی کی اجازت‘ الیکشن کمشن نے شیڈول منسوخ کر دیا‘ پنجاب‘ سندھ میں بلدیاتی انتخابات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
سپریم کورٹ سے تبدیلی کی اجازت‘ الیکشن کمشن نے شیڈول منسوخ کر دیا‘ پنجاب‘ سندھ میں بلدیاتی انتخابات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) سپریم کورٹ نے الیکشن کمشن کو سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی، پرانا شیڈول منسوخ کر کے نیا شیڈول جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم اور الیکشن کمشن کی جانب سے شیڈول کی منسوخی کے بعد پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہوگئے ہیں۔ اب سندھ میں 18 اور پنجاب میں 30 جنوری کو الیکشن نہیں ہونگے، الیکشن کمشن نیا شیڈول صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے جاری کرے گا۔ عدالت عظمیٰ نے خیبر پی کے، اسلام آباد اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے 28 فروری کی ڈیڈ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ چیف جسٹس تصدق جیلانی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے سندھ اور پنجاب میں بلدےاتی الیکشن کے شیڈول میں تبدیلی سے متعلق الیکشن کمشن کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ سیکرٹری الیکشن کمشن اشتیاق احمد نے موقف اختیار کیا کہ حلقہ بندیاں بحال ہو بھی جائیں تب بھی سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا موجودہ شیڈول منسوخ کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔ دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تین روز کی توسیع کے بعد انتخابی عمل ناممکن ہو چکا ہے۔ الیکشن کمشن صرف عدالتی حکم نامے کا انتظار کر رہا ہے۔ اشتیاق احمد خان نے عدالت کو بتایا کہ دونوں صوبوں میں بےلٹ پیپرز کی بروقت چھپائی ممکن نہیں۔ سندھ میں اٹھارہ جنوری کو انتخابات کرانے کیلئے چند گھنٹوں میں تین کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے ہونگے، پنجاب میں 30 جنوری کو انتخابات کرانے کیلئے بارہ روز میں تیس کروڑ بیلٹ پیپرز پرنٹ کرنا ہونگے لہٰذا دونوں صوبوں میں الیکشن شیڈول میں تبدیلی کی اجازت دی جائے جس پر سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں میں توسیع کی اجازت دے دی اور کیس کی سماعت فروری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بنچ نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی نئی تاریخوں کے حوالے سے الیکشن کمشن کی درخواست کی سماعت کی تو سیکرٹری الیکشن کمشن اشتیاق احمد اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور پیش ہوئے۔ دوران سماعت الیکشن کمشن کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ سندھ اور لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حلقہ بندیاں کالعدم قرار دینے کے بعد نئی حلقہ بندیاں ابھی نہیں ہوئیں۔ الیکشن کمشن کو بیلٹ پیپرز اور سیاہی کی عدم دستیابی سمیت دیگر مسائل کا بھی سامنا ہے۔ ایسی صورت میں سپریم کورٹ کے 13 نومبر کے احکامات کے مطابق جاری شیڈول پر 18 جنوری کو سندھ اور 30 جنوری کو پنجاب میں الیکشن کرانا ممکن نہیں۔ سیکرٹری اشتیاق احمد نے کہا کہ حلقہ بندیاں بحال ہو بھی جائیں تب بھی سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا موجودہ شیڈول منسوخ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں کیونکہ تین روز میں کروڑوں کی تعداد میں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ ناممکن ہے۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے سیکرٹری الیکشن کمشن سے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر جو شیڈول جاری کیا گیا تھا وہ بھی تو آپ کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں کے مطابق تھا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ صوبہ پنجاب اور سندھ کے علاوہ کنٹونمنٹ اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی کیا صورتحال ہو گی تو سیکرٹری الیکشن کمشن نے کہا کہ کنٹونمنٹ، اسلام آباد اور خیبر پی کے کے لئے بھی شیڈول تبدیل کرنا ہو گا۔ اس حوالے سے ایک میٹنگ 15 جنوری کو الیکشن کمشن میں رکھی گئی ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور نے کہا کہ لاہور اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلوں کے بعد الیکشن کمشن کے لئے موجودہ شیڈول کے تحت انتخابات کرانا عملی طور پر ممکن نہیں رہا۔ اس کے علاوہ آئینی تقاضے بھی اسی صورت میں ہی پورے ہو سکتے ہیں جب انتخابات شفاف ہوں اور موجودہ شیڈول کے مطابق الیکشن کرانے میں شفافیت کا برقرار رہنا ممکن نہیں۔ اس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمشن کو پرانا شیڈول منسوخ کر کے نئے شیڈول کے مطابق سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی اجازت دی۔ مقدمہ کی مزید سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ دریں اثناءجسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے خلاف اپیل کی سماعت ملتوی کر دی۔ سماعت کے موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے مختلف حکم نامہ جاری کیا تھا جبکہ تفصیلی فیصلہ ابھی جاری نہیں ہوا جس کے باعث فیصلے کی وجوہات کا علم نہیں۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ تفصیلی فیصلہ آنے تک کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔ سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ جلد بازی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تاریخوں کا یہی نتیجہ نکلنا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے فرار نہیں چاہتے۔ تمام معاملات کو مدنظر رکھ کر الیکشن کمشن کو نئی تاریخ کی سفارش کی جائے گی۔
اسلام آباد (خبر نگار) الےکشن کمشن نے سندھ اور پنجاب مےں ہونے والے بلدےاتی انتخابات کا شےڈول منسوخ کرنے کا باقاعدہ نوٹےفکےشن جاری کردےا ہے، الےکشن کمےشن کے اےڈےشنل سےکرٹری سےد شےر افگن کے دستخطوں سے جاری ہونے والے دو الگ الگ نوٹےفکےشنز مےں کہا گےا ہے کہ سپرےم کورٹ کے 13جنوری کے فےصلے کے مطابق سندھ مےں بلدےاتی انتخابات کے لئے 18دسمبر اور پنجاب مےں بلدےاتی انتخابات کے لئے 9دسمبر کو جاری ہونے والے دونوں نوٹےفکےشن منسوخ کردےے گے ہےں، دونوں صوبوں مےں بلدےاتی انتخابات کے لئے نےا شےڈول ضروری اقدامات اور دےگر قانونی سقم دور کرنے کے بعد جاری کےا جائے گا۔ دوسری جانب سےکرٹری الےکشن کمےشن نے اشتےاق احمد نے کہا ہے کہ 18جنوری کو سندھ اور 30جنوری کو پنجاب مےں بلدےاتی انتخابات نہےں ہوں گے، الےکشن کمےشن نےا شےڈول جاری کرے گا،سپرےم کورٹ نے اجازت دے دی ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب ہائی کورٹس کے فےصلوں کے بعد دونوں صوبوں مےں انتخابات ممکن نہےں رہے تھے، جس پر الےکشن کمےشن نے سپرےم کورٹ سے رجوع کےا، سپرےم کورٹ کے باہر مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الےکشن کمےشن نے سپرےم کورٹ کی ھدایت پر پنجاب اور سندھ مےں بلدےاتی انتخابات کے لئے شےڈول جاری کےا تھا، مگر اب سپرےم کورٹ نے شےڈول مےں تبدےلی کی اجازت دے دی ہے، انہوں نے کہاکہ سپرےم کورٹ کے فےصلے کے بعد دونوں صوبوں مےں بلدےاتی انتخابات کے لئے جاری ہونے ہوا شےڈول منسوخ ہوگےا ہے، انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے پےش نظر حلقہ بندےاں بھی ہوں گی، قانون مےں ترامےم، رولز اور قانون سازی کے بعد نئی تارےخ کا اعلان کرےنگے اور ترامےم کے بعد بلدےاتی انتخابات کا نےا شےڈول جاری کےا جائے گا، سےکرٹری الےکشن کمےشن نے امےد ظاہر کی کہ تمام عمل جلد مکمل ہو جائے گا۔ بےلٹ پےپر ضائع نہےں ہوئے، ہم نے پرنٹنگ کارپورےشن کو رقم دی تھی جس سے صرف ابھی کاغذ خرےدا گےا ہے، بےلٹ پےپرز کی چھپائی شروع نہےں ہوئی، کنٹونمنٹ ،خےبر پی کے اور اسلام آباد مےں انتخابات کی تارےخےں تبدےل نہےں ہوئےں۔ واضح رہے کہ نوٹیفیکیشنز کی منسوخی کے بعد اب پنجاب میں 30جنوری اور سندھ میں 18جنوری کو بلدیاتی الیکشن نہیں ہو سکیں گے۔ سیکرٹری الیکشن کمشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ 18جنوری کو سندھ اور 30جنوری کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔ الیکشن کمشن نیا شیڈول جاری کرے گا۔ سپریم کورٹ نے اجازت دے دی ہے۔ سندھ اور پنجاب ہائی کورٹس کے فیصلوں کے بعد دونوں صوبوں میں انتخابات ممکن نہیں رہے تھے، جس پر الیکشن کمشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمشن نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے شیڈول جاری کیا تھا، مگر اب سپریم کورٹ نے شیڈول میں تبدیلی کی اجازت دے دی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے لئے جاری ہونے ہوا شیڈول منسوخ ہو گیا ہے۔ عدالتی احکامات کے پیش نظر حلقہ بندیاں بھی ہوں گی، قانون میں ترامیم، رولز اور قانون سازی کے بعد نئی تاریخ کا اعلان کرینگے، ترامیم کے بعد بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا، سیکرٹری الیکشن کمشن نے امید ظاہر کی کہ تمام عمل جلد مکمل ہو جائے گا۔ بیلٹ پیپر ضائع نہیں ہوئے، ہم نے پرنٹنگ کارپوریشن کو رقم دی تھی جس سے صرف ابھی کاغذ خریدا گیا ہے، بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع نہیں ہوئی، کنٹونمنٹ، خیبر پی کے اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخیں تبدیل نہیں ہوئیں۔ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پرانا شیڈول معطل کرکے نئے شیڈول کے تحت انتخابات کرانے کی اجازت دینے سے صوبائی حکومتوں کو حلقہ بندیوں اور بلدیاتی قوانین میں ضروری ترامیم کا موقع مل جائے گا‘ الیکشن کمشن کو بھی نئے شیڈول کے تحت انتخابات کرانے کیلئے مناسب وقت مل گیا ہے‘ الیکشن کمشن سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں نیا انتخابی شیڈول جاری کرے گا‘ خیبر پی کے، سندھ اور پنجاب میں سپریم کورٹ کے حکم کے بعد پرانے شیڈول کے مطابق انتخابات نہیں ہوں گے۔ صوبائی حکومتوں نے ہائی کورٹس کے احکامات کی روشنی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جو ضروری ترامیم کرنی ہیں ان کے قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ہوسکتا ہے کہ قواعد و ضوابط میں بھی تبدیلی کرنی پڑے جس کے بعد الیکشن کمشن سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ضروری اقدامات کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کرے گا۔ سپریم کورٹ کے نئے شیڈول کے احکامات کے بعد نئی حلقہ بندیاں بھی ہونا ہیں امید ہے کہ صوبائی حکومتیں جلد قانونی تقاضے پورے کرلیں گی جس کے بعد بلدیاتی انتخابات متوقع ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جو بیلٹ پیپر پہلے لئے جاچکے ہیں پرنٹنگ کارپوریشن سے ہماری بات چیت ہوئی۔ بیلٹ پیپر پانچ سال تک خراب نہیں ہوگا الیکشن کمشن کو امید ہے کہ قوم کا پیسہ ضائع نہیں جائے گا۔ بلدیاتی انتخابات کے نئے شیڈول کے متعلق ابھی وقت کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پینل سسٹم کے تحت جن لوگوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں اگر صوبائی حکومتیں قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے پینل سسٹم کو ختم کرتی ہیں تو فارم بھی دوبارہ جمع ہونگے لیکن اس معاملے پر الیکشن کمشن سپریم کورٹ کے حکم پر مجبور ہے۔ الیکشن کمشن کی پوری کوشش ہے کہ صوبائی حکومتیں اپنے حصے کا کام جلد از جلد مکمل کرلیں تاکہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمشن سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اپنا فرض ادا کر سکے۔
سیکرٹری الیکشن کمشن