• news

شمالی وزیرستان کی تمام تحصیلوں میں غیرمعینہ عرصے کیلئے کرفیو نافذ

پشاور (آئی این پی) شمالی وزیرستان ایجنسی کی تمام تحصیلوں میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا ہے جسے کے دوران تمام داخلی وخارجی راستے بند رہیں گے۔ پیر کو پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کے دوران بنوں سے میران شاہ تک مرکزی شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند رہےگی۔ شمالی وزیرستان کے ان علاقوں میں دہشت گردوں کے حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کے جاری آپریشن کے باعث چند روز قبل بھی کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کا مقصد امن و امان کی صورت حال کو قائم کرنا ہے۔ دوران کرفیو لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اندر ہی رہیں۔

ای پیپر-دی نیشن