15بلوچ فوجی افسروں کا ایڈمنسٹریٹو سروس میں تقرر، وزیراعظم نے منظوری دیدی
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں بلوچستان ڈومیسائل کے حامل فوجی افسروں کے تقرر کی منظوری دے دی۔ ترجمان وزیراعظم ہاﺅس کے مطابق فیصلے کا مقصد بلوچستان کی نمائندگی میں اضافہ اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کو مضبوط بنانا ہے۔ گریڈ 17 میں 12 گریڈ 18میں 3افسروں کا تقرر کیا جائے گا۔ افسروں کی تقرریاں فیڈرل پبلک سروس کمشن کے ذریعے میرٹ پر ہو گی۔ آرمی، نیوی اور ائر فورس سے افسر لئے جائیں گے۔ یہ افسر پہلے 5سال بلوچستان میں کام کریں گے۔