• news
  • image
  • text

نوائے وقت میں انٹرویو کا نوٹس، شہباز شریف کی پستہ قد افراد کیلئے الگ ادارہ قائم کرنے کی ہدایت، سات روز میں رپورٹ طلب

لاہور (میگزین رپورٹر) سپیشل افراد کے عالمی دن کے موقع پر نوائے وقت کی اشاعت خاص میں پستہ قد صائمہ صالح کا انٹرویو شائع ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے پستہ قد افراد کے لئے ایک الگ انسٹی ٹیوشن قائم کرنے کے لئے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن کو اس حوالے سے سات دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ حکم نامے کی ایک کاپی چیف منسٹر آفس پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری ٹو چیف منسٹر کی طرف سے صائمہ صالح کو بھی موصول ہو چکی ہے۔ واضح رہے نوائے وقت کی اشاعت خاص 3دسمبر 2013ء میں صائمہ صالح کا خصوصی انٹرویو شائع ہوا تھا جو میگزین سیکشن کی سٹاف رپورٹر فرزانہ چودھری نے لیا تھا۔

epaper
لاہور: وزیراعلیٰ شہباز شریف 100 میگاواٹ سولر پاور پلانٹ کے منصوبے پر پیشرفت سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

ای پیپر-دی نیشن